۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ شفقت شیرازی

حوزہ/ سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے فرزند ارجمند آیت اللہ العظمٰی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ جناب حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی سے ملاقات اور ان کے پدر بزرگوار کے کامیاب آپریشن اور صحت کے متعلق احوال پرسی کی اور چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے فرزند ارجمند آیت اللہ العظمٰی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ جناب حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی سے ملاقات اور ان کے پدر بزرگوار کے کامیاب آپریشن اور صحت کے متعلق احوال پرسی کی اور چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے۔

علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی فرزند آیت اللہ العظمٰی بشیر نجفی سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق، سربراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے حالیہ دورۂ عراق کے دوران، نجف اشرف میں دفتر آیت اللہ العظمٰی شیخ حافظ بشیر حسین نجفی کے سربراہ اور ان کے فرزند ارجمند حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی سے ایم ڈبلیو ایم شعبۂ نجف اشرف کے صدر حجت الاسلام مولانا سید عون موسوی کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سربراہ امور خارجہ نے مولانا شیخ علی نجفی سے ان کے والد گرامی کی ناسازگی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف سے آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، علاؤہ ازیں ملاقات میں پاکستان کے قومی و ملی مسائل زیر بحث آئے۔

سربراہ امور خارجہ کی طرف سے ملک و ملت کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کے مؤقف و کردار اور فعالیت و خدمات کے حوالے سے تفصیلات بیان کی گئیں۔

علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی فرزند آیت اللہ العظمٰی بشیر نجفی سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .